بی ایس اے سی بیوٹمز کے زیر اہتمام ویلکم پارٹی کا انعقاد
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بیوٹمز یونٹ کی جانب سے نئے آنے والے طلباء کے لیے ویلکم پارٹی اور اس سال پاس آؤٹ آنے والے طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کے مہمان خاص چئیرمین ڈاکٹر نواب بلوچ تھے ان کے علاوہ دیگر مہمانوں میں بساک کے سابقہ وائس چیئرمین غنی بلوچ اور زونل جنرل سیکٹری اشفاق بلوچ نے شرکت کی
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عامر بلوچ سر انجام دے رہے تھے اس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونل جنرل سیکرٹری اشفاق بلوچ نے تمام نئے آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہا اور طلباء کا سیاست میں کردار اور بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لیے طلباء کی جہدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہم انتہائ نازک دور سے گزر رہے ہیں ہمیں نوجواں نسل اور طلباء کو دلوں میں بسے ہوئے خوف سے باہر نکل کر حقیقی طور پر عملی کوشش کرنا ہوگی. تقریب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے دوسرے حصے میں شاعری سیگمنٹ تھا جس میں طلباء کی جانب سے بہترین اشعار سنائے گئے .تقریب میں بلوچستان کے وسائل اور پسماندگی پر جامع ڈاکومینڑی بھی دیکھائی گئی
سابقہ وائس چیئرمین غنی بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنی فرض بحیثیت ایک طالب علم اور بساک کے ممبر ہوتے ہوئے ادا کرنا ہوگا اور قوم کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا اسی تقریب میں بیوٹمز یونٹ کی سابقہ کیبنٹ کو تحلیل کرکے نئی کابینہ تشکیل دی گئ جس کے مطابق بیوٹمز یونیورسٹی کے نئے صدر فرید بلوچ منتخب ہوئے اور تمام عہداران نے حلف اٹھایا سابقہ نائب صدر بیوٹمز یونٹ جواد بلوچ نے مہمانوں اور سنئیر ممبرز میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چئیرپرسن ڈاکٹر صبیحہ نے کہا کہ بلوچ طلبا کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا اور انکی عملی و حقیقی جدوجہد تب شروع ہوگی جب وہ تعلیمی فیز سے آگے گزر کر پریٹیکل لائف میں قدم رکھیں گے. تقریب کے آخر میں مرکزی چئیرمیں ڈاکٹر نواب نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوران سیکھنے کا مرحلہ ہے ہم سے ہر ایک ایک فرد کے طور پر نہیں بلکہ ہر فرد ایک ہی اکائی ایک ہی پلیٹ فارم کے طور پر اس جدوجہد کا حصئہ بننا ہوگا اور ہمیں عملی طور پر بلوچ قوم کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنا ہوگی انہوں نے سابقہ عہدیداروں کو گزشتہ سال کے ورک اور آج کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور نئی بننے والی کابینہ کو خوش امدید کہا اور امید ظاہر کی کہ نئے عہدداران اپنے پورے خلوص کیساتھ اس جدوجہد کو آگے لے جائیں گے. تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام تھا. تقریب انتہائی خوبصورت منظم اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth