بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں جمعیت کی جانب سے بلوچ اور پشتون طلبہ کو تشدد اور ذدوکوب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے جامعات میں آئے روز مقامی طلبہ تنظیموں کیجانب سے بلوچ اور پشتون طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے صوبے میں زیرِ تعلیم طالبعلم اپنی تعلیمی تسلسل کو جاری رکھنے سے قاصر ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادروں میں پُرامن طور پر ثقافتی سیاسی ، سماجی پروگرام کا انعقاد کسی بھی قوم کے طالبعلموں کا آئینی اور قانونی حق ہے اور ایسے تقریبات پر جمیعت جیسے رُجعتی تنظیم کا تسلسل کیساتھ دھاوا بول کر طالبعلموں کو زدوکوب کرنا نہایت ہی تشویشناک ہے.ترجمان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کیجانب سے ایسے ماحول کی پروان چڑھانا ضروری ہے جہاں تمام اقوام کے طالبعلم اپنی شناختی اور ثقافتی اظہار برملا طور پر کر سکیں.انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعے کی نوٹس لیکر جلد از جلد ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. تعلیمی اداروں میں ایک پُرامن فضا کو برقرار رکھنے کےلیے ایک جامع پالیسی ترتیب دے کر عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے.

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth