لسبیلہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا اساتذہ کیساتھ متعصبانہ روش اپنانا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
06/12/2019
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے لسبیلہ یونیورسٹی میں اساتذہ کیساتھ انتظامیہ کی نامناسب اورمتعصبانہ رویے کی مُزمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلموں کی علمی و تخلیقی سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر اساتذہ کیخلاف تعصبانہ روش اختیار کرنا نہایت ہی افسوسناک ہے۔ کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے میں اساتذہ کو قوم کے معمار کے حیثیت سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ معلم ہیں جو نوجوان نسل کو شعور جیسے شمع سے آراستہ کر کے قوموں کے مستقبل کا ضامن بنا دیتی ہیں۔
ٓانھوں نے کہا کہ آج اگر بلوچستان کے تعلیمی نظام پر نظر دوڑائی جائے تو طالبعلموں کیساتھ اساتذہ کو بھی ایک گھیرے میں رکھے جانے کیلیے منظم طور پر سازشی اور گھناؤنے حرکتوں کا استعمال تسلسل کیساتھ جاری ہے۔طالبعلموں کے تربیتی نشستوں پر پابندی عائد کر کے اساتذہ کو اُن سے دور رہنے کے ہدایات کا اجرا اس بات کی عکاسی ہیں کہ طالبعلموں کی سیاسی سماجی ءُ معاشرتی نشونما میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔طالبعلموں کی تربیتی نشستوں کو غیر انتظامی سرگرمی قرار دینا نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں سے دور رکھنے کے مترادف ہے۔ مُختلف جامعات میں طالبعلموں کیساتھ انتظامیہ کا یہ برتاؤ اداروں میں گُٹھن کی ایک ایسی فضا قائم کر رہی ہے جہاں طالبعلم مثبت سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ استاد علم کا سر چشمہ ہوتا ہے۔ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی، معاشرے کی فلاح و بہبود، جذبہ انسانیت کی نشو ونما اور طلباء کی تربیت سازی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔لیکن لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیم دشمنی میں تمام اخلاقی حدود کو پار کرچکی ہے استاتذہ کو اپنے شاگردوں کی تربیت میں مگن رہنے کیوجہ سے دھمکی دینا ایک تعلیم دشمنی پالیسی عمل ہے۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے دائرہ کار میں ہونے والے طالبعلموں کی مثبت سرگرمیوں کے سراہے جانے کیساتھ ساتھ اُن کے فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ مذکورہ واقعے پر ہم لسبیلہ یونیورسٹی کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے خلاف جاری ہونے والے نوٹس کو جلد از جلد واپس لیا جائے بصورت دیگر ہم اساتذہ کے تعلیمی مفادات کو مدنظر رکھ کر انتظامیہ کی غیر اخلاقی رویے اور تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کرینگے۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth