بلوچ ڈاکٹرز فورم کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منتخب عہدیدار اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرکے شعبہ صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
27/09/2019
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بلوچ ڈاکٹرز فورم کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم کے منتخب نمائندے بلوچستان میں شعبہ صحت کے مسائل، میڈیکل کالجز میں سہولتوں کے فقدان اور دیگر مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کرینگے کیونکہ بلوچستان میں شعبہ صحت سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے بحرانی منظر نامہ پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، کئی ایسے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں کہ معمولی امراض میں مبتلا ء لوگ ابتدائی طبی امداد و دیگر سہولت نہ ملنے کی وجہ سے مررہے ہیں جو محمکہ صحت کے صوبائی ذمہ داران کے نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے بھرپور اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری بلوچ ڈاکٹرز فورم کے عہدیداروں پر بھی عائد ہوتی ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم کے منتخب عہدیدار اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر متعلقہ شعبے میں انقلابی بنیادوں میں تبدیلی کے لئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ بلوچستان میں طبی ادارے بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے۔نئے میڈیکل کالجز میں سہولیات کا فقدان جبکہ متعلقہ تینوں ادارے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے پاس رجسٹرڈ نہیں جس کی وجہ سے میڈیکل کے طالب علم اضطرابی کیفیت سے دوچار ہوکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے جبکہ بولان یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کو چند لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھ کر یرغمال بنایا ہوا ہے۔
ہمارے ادارے ابتری کی جانب جارہے ہیں جس پر ہمیں شدید تحفظات بھی لاحق ہے۔موجودہ صورتحال میں بلوچ ڈاکٹرز فورم کے دوست اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرکے متعلقہ شعبوں کو بہتر بنائیں۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہماری شروع دن سے کوشش ہے کہ اداروں کی بہتری کے لئے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تشکیل دیں،جس طرح سابقہ کابینہ نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ کابینہ بھی ہم سے تعاون کریں گی۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth