بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جنرل باڈی اجلاس منعقد۔
نبیل ارمان صدر اور ریاض ساجدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شبیر بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیربحث رہنے کے ساتھ ساتھ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
جنرل باڈی اجلاس سے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی روز اوّل سے طلبا مسائل کے حل اور طلبا کی فکری نشونما کے اپنے نصب العین پر کاربند رہی ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی طلبا کی فکری نشونما کرکے انہیں مستقبل کے قومی رہنما کے حثیت سے متعارف کروانے کو اپنا فریضہ اوّل سمجھتی ہے۔
شبیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی روز اول سے ہی طلباء کے مسائل کے حل کی تکمیل میں جتھی ہوئی ہے بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل ہو یا آنلائن کلاسز ان تمام مسائل میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی طلبہ کے درست رہنمائی اور ان کے مشکلات کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہا ہے ان امور کے علاوہ تنظیم کی یہ کوشش رہی ہے کہ طلباء کو معیاری لٹریچر بھی فراہم کیا جاسکے اس کام کے پایہ تکمیل کے لئے تنظیم نے اپنی پہلی سہ ماہی میگزین نوشت بھی شائع کی ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا انتہائی افسوس کی ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حب جیسے گنجان آباد علاقے میں طلبہ سیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے حب میں طلبہ سرگرمیوں کی فقدان ہے اسی ضرورت کو پنپتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے حب میں زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ حب میں تعلیمی سرگرمیوں نہ ہونے کے خلاء کو ختم کیا جاسکے اور طلبہ کی زہنی تربیت کرکے ان میں شعور بیدار کیا جاسکے تاکہ بعد میں بلوچ طلبہ بہتر اور منظم طریقوں سے مستقبل میں درپیش چیلنچز کا سامنا کرسکے۔
اپنے خطاب کے آخر میں شبیر بلوچ نے کہا کہ میں حب زون کے تمام زمہ داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کرتا ہوں کہ تمام زونل زمہ دارر اپنے ضلع میں تمام تعلیمی سرگرمیوں کا بیڑا اٹھاتے ہوئے اپنے تنظیم کو مستحکم کرنے کے لئے عملی اقدات کریں گے اور علاقے کے طلبا کی شعوری و فکری نشونما پر اپنا دھیان مرکوز رکھیں گے۔ اجلاس کے آخری ایجنڈہ آئندہ کے لائحہ عمل میں زونل کابینہ تشکیل دے دی گئی کابینہ کے لئے ارمان نبیل صدر یوسف دستی نائب صدر ریاض ساجدی جنرل سیکرٹری فراز بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جب کے مصری خان بگٹی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth