ممبران کے نام
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایک ذمہ دار طلبہ تنظیم ہے جو طلبہ کے حقوق اور سماج میں تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔
تنظیم کے تمام ممبران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا سمیت کسی بھی سماجی فورمز میں غیر سیاسی اور غیر اخلاقی بحث و مباحثے کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ کسی ایسے غیر سیاسی و غیر اخلاقی بحث کا حصہ بننا تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی تصور کی جائیگی جس کی وجہ سے طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے درمیان انتشار و بد نظمی کی صورتحال پیدا ہو۔
تنظیم ایسے تمام ممبران اور ذمہ داران کو تاکید کرتی ہے کہ غیر اخلاقی و غیر سیاسی بحث کا حصہ بننا تنظیمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ایسے تمام ممبران کے خلاف سخت اقدامات لی جائیگی جو انتشار و بدنظمی کا باعث بنتے ہو۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تمام ممبران کو پابند کرتی ہے کہ وہ تنظیمی پروگرامز کو سنجیدگی اور سیاسی و عقلی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی منظم جدوجہد پہ اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔
ڈاکٹر نواب بلوچ
چئیرمین بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth