بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کا قیام عمل میں لایا گیا۔
قومی شعور کے فروغ کیلئے معروضی حالات کو مدنظر رکھ کر منظم نظریاتی جدوجہد
کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر نواب بلوچ
خضدار(پریس ریلیز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کی جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چئیرمین ڈاکٹر نواب بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہنے کے علاوہ ملکی و عالمی سیاسی صورت حال اور بلوچ طلبہ کو درپیش مسائل کا تفیصلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج بلوچ طلبہ پورے ملک میں مختلف مسائل سے دو چار ہیں۔ آئے روز طلبہ کو مجبورکیا جاتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلیں۔ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن ہمیں دانستہ طور پر تعلیم سے دور کیا جارہا ہے۔
بحثیت طلبہ تنظیم ہم پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ طلبہ کے مسائل کو سمجھ کر انکے حل کی انتہک کوشش کریں۔ آج بلوچ طلبہ کی حالات ذندگی انتہائی مخدوش بنا دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم سے دور رکھنے کی منظم کوشش ہو رہی ہیں۔ بلوچ طلباء کے لئے تعلیم کی راہ ہموار کرنا ہماری بنیادی زمہ داری ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نواب بلوچ نے کہا کہ قومی شعور کے فروغ کیلئے معروضی حالات کو مدنظر رکھ کر منظم بنیادوں پر نظریاتی جدوجہد کرنا ہوگا۔ آج کا پڑھا لکھا نوجوان ہی کل کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔ کتاب اور قلم ہی محرومیوں سے لڑنے کے ہمارے بنیادی ہتھیار ہیں۔ اپنے خطاب کے آخر میں انھوں نے نال زون کی تشکیل پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نال کی تعلیمی پسماندگی کے خلاف لڑنے اور یہاں کے طلبہ کی شعوری پختگی کے لئے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون دستہ اول کا کردار ادا کرئیگی۔
آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں زونل کابینہ تشکیل دی گئی جس کے لئے صدر کریم بلوچ نائب صدر نسیم بلوچ جنرل سیکریٹری سعید فیض ڈپٹی جنرل سیکریٹری زوہیب بلوچ اور انفارمیشن سیکریٹری کفایت بلوچ منتخب ہوئے۔
پروگرام کے اختتام پر سانحہ تربت میں شہید ہوئے طالب علم حیات بلوچ کے یاد میں شمع روشن کیے گئے۔ اور اس عزم کا عائدہ کیا گیا کہ علم و شعور کے سامنے رکاوٹوں کا منظم طریقے سے مقابلہ کیا جائیگا۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth