بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کا جنرل باڈی اجلاس۔
دلجان بلوچ صدر اور اعجاز بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر فرید بلوچ منعقد ہوا جس میں تنظیمی سرکولر،سابقہ رپوٹ،تنقیدی نشست اور تنظیمی امور کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں چند اہم فیصلے لیے گئے۔اجلاس میں مرکزی انفارمیش سیکرٹری شبیر بلوچ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن آصف بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن آصف بلوچ کا کہنا تھا کہ تنظیم اور تنظیم کاری کے اصولوں سے واقفیت تمام ارکان کیلیے نہایت ہی ضروری ہے۔تنظیم کاری کے اصولوں سے ناواقف ہونے کی صورت میں تنظیموں میں تنقید کے نام پر پراپیگنڈہ اور بے مہار آزادی کا ایک ایسا رجحان جنم لیتا ہے جو تنظیم میں انتشار کا باعث بن کر تنظیمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ایک سیاسی کارکن کیلیے تنقید اور تنقید کے نام پر پراپیگنڈہ کے درمیان باریک لکیر سے آشنا ہونا چاہیے۔تنظیم میں تمام معاملات اور پالیسیوں پر اختلافات کو تنظیمی دائرہ کار میں رہ کر بحث مباحثے کیساتھ ہی سلجھایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تنظیم کبھی بھی فرد کا محتاج نہیں ہوتی اور کسی قسم کی گروہ بندی تنظیم کو اُس کے اصولوں اور آئین سے روگردانی کرنے پر مجبور نہیں کرتیں۔تنظیم میں جو ارکان اپنی نوعیت کے اعتبار سے کسی ایسے غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں جس سے تنظیمی ساکھ کو نقصان پہنچے تنظیمی آئین کے رو میں ایسے رُکن کیخلاف تنظیم کسی بھی فیصلے کا مجاز ہے۔تنظیمی آئین تمام اراکین پر برار لاگو ہوتا ہے اور تنظیم میں کوئی بھی رکن آئین سے بالاتر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ تنظیمی ارکان اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور اپنی تمام تر توانائی مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔منتخب شدہ زونل عہدیداران علمی و سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد تسلسل کیساتھ کریں اور ممبران میں کتب بینی کے فروغ کیلیے زونل لائبریری کو فعال کریں اور ممبران کی تربیت کیلیے سٹڈی سرکلز تسسل کیساتھ منعقد کریں۔
آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں دلجان بلوچ صدر،حمیدہ بلوچ نائب صدر،اعجاز بلوچ جنرل سیکرٹری،مہر بلوچ ڈپٹہ جنرل سیکریٹری اور ہمدان بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوا ہے۔نئی کابینہ نے تنظیمی سرگرمیوں کو ذمہ داریوں کیساتھ منعقد کرنے اور ادارے میں علمی ماحول کے پروان کیلیے جدوجہد کا اعادہ کیا ہے۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth