آنجہانی تنظیمی سنگت الیاس بلوچ کے یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کی جائے گی جبکہ مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید پروفیسر رزاق بلوچ اور سنگت الیاس بلوچ اور بنام سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ منعقد کیا جائے گا۔
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی زون کے صدر الیاس بلوچ ایک مخلص اور سنجیدہ سیاسی کارکن تھے اور اُن کی لازوال جدوجہد کو تنظیمی سطح پر کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔الیاس بلوچ کی یاد میں اگلے ہفتے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ الیاس بلوچ نے اپنے مختصر سیاسی دورانیے میں تنظیم کو کراچی اور گردونواح میں فعال بنانے جبکہ بلوچستان میں کتب بینی کے فروغ کے لیے عظیم کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے بطور زونل عہدیدار طلبا مسائل کو حل کرنے کی تگ و دو کی اور کراچی کے جامعات میں زیر تعلیم بلوچ طالبعلموں کو یکجا کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔انھوں نے تنظیمی مسائل کو حل کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تنظیم الیاس بلوچ کو اُن کی لازوال سیاسی جدوجہد پر اعزاز پیش کرنے کے لیے مرکزی کونسل سیشن کو اُن کے یاد میں منعقد کرے گی۔تنظیمی کونسل سیشن مارچ کے مہینے میں بیاد شہید پروفیسر رزاق بلوچ اور سنگت الیاس بلوچ اور بنام سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth