بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد
خیر جان بلوچ زونل صدر اور حفظ الرحمن بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل نائب صدر وقار بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی سرکیولر ، سابقہ رپورٹ تنقیدی نشست، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لا ئحہ عمل کے ایجنڈے میں گزشتہ کابینہ تحلیل کی گئی اور نئی کابینہ کا چنائو عمل میں لایا گیا جس میں خیر جان بلوچ زونل صدر جبکہ حفظ الرحمن بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ بطور مہمان خاص اور سنٹرل کمیٹی کے رکن یاسر بلوچ بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ نے کہا کہ کسی تنظیم کی نشوونما اس کے ممبران کی زہنی و فکری نشوونما پر منحصر ہیں۔جب کسی تنظیم کے ممبران فکر سے لیس ہونے کے ساتھ اپنے آئینی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہی رکھتے ہوئے عمل کے میدان میں اترتے ہیں تو بڑے پیمانے پر معاشرتی تبدیلی ممکن ہوجاتی ہے۔ سیاست کُل کے مفادات کے لئے کُل ہو کر جہد کرنے کا نام ہے۔جبکہ اُس کُل کے عمل میں ہم آہنگی و ترتیب پیدا کرنے کی ضرورت تنظیم کہلاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی معاشرتی سطح پر بڑی تبدیلی مقصود ہوہی تو وہاں اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مظبوط اداروں کے قیام کے بغیر تبدیلی کی امید خام خیالی کے علاؤہ کچھ بھی نہیں۔ مضبوط اداروں کا قیام پختہ و پر فکر نظریاتی و عملی کارکنان کے بغیر ممکن نہیں۔ جبکہ سیاسی پختگی فکر و عمل کے جدلیاتی آہنگ کے بغیر ممکن نہیں۔ ایک سیاسی کارکن میں دونوں کا اپنے خاص مقدار میں ہونا لازم ہے۔جبکہ تنظیم جز کی نفی کرتے ہوئے جز کو کُل میں مدغم کرنے کے فلسفے پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ جہاں فرد کو اپنے زات کی نفی کرتے ہوئے اجتماعی مفاد کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہوتا ہے۔ تنظیم بڑھوتری و نشوونما کے حصول کے لئے تنظیم سے درجہ عشق تک وابستگی زاتی پسند و نا پسند سے بالاتر ہوکر تنظیمی حصول و ضوابط پر مکمل پابندی لازم ہے۔ جبکہ اس درجہ کی وابستگی کے لئے تنظیمی پروگرام کے حوالے سے مکمل آگاہی، اجتماعی کل وقتی ضروریات بارے علم و ادراک سے ممکن ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہتر معاشرہ کا حصول علم منطق کے حصول پر ممکن ہے۔ مقدسیت سے بالا ہو کر اختلاف رائے کے لئے جگہ پیدا کرنا عدم برداشت جیسے معاشرتی بیماریوں کا سدباب ممکن بنا دیتا ہے۔جبکہ اس طرح کے معاشرے کے حصول کے لئے لازم ہے کہ اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے بنے اداروں میں تنقیدی ذہنیت کو فروغ دینے سمیت علمی و ادبی بحث و مباحثوں کو فروغ دیا جائے۔
دیوان کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ عمل میں ممبران کی جانب سے پیش کیے گئے تجاویز کے بنیاد پر مختلف فیصلے لیے گئے جس میں خضدار ادبی میلہ منعقد کرنا سر فہرست ہے۔آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں گزشتہ کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور نئی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں خیر جان بلوچ صدر، نوشاد بلوچ نائب صدر،حفظ الرحمن بلوچ جنرل سیکرٹری،سمیع بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ حیربیار بلوچ بطور انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور نو منتخب کابینہ نے تنظیمی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth