بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کا جنرل باڈی اجلاس
کریم عالم زونل صدر اور ساجد مجید بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر کریم عالم بلوچ منعقد ہوا جس میں سنٹرل کمیٹی کے رکن یاسر بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی. اجلاس میں سابقہ رپورٹ, تنقیدی نشست, تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ کے ایجنڈے میں مختلف فیصلے لیے گئے اور نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں کریم عالم صدر جبکہ ساجد مجید زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن یاسر بلوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم کی محکمی اور مضبوطی کا انحصار تنظیمی اراکین کی سیاسی بالیدگی اور شعور سے لیس ہونے پر منحصر ہے. تنظیمی اراکین کی سیاسی بالیدگی تنظیم میں پائے جانے والے تمام غیر سیاسی رویوں اور رجحانات کے خاتمے میں موثر کردار ادا کرتی ہیں. سیاسی طور پر بالیدہ سیاسی کارکنان کےلیے کتب بینی نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ کتابیں انسان کو خود کی پہچان اور معاشرے میں پائے جانے والے فرسودہ روایات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں بلوچ علاقہ جات میں تعلیمی نظام نہایت ہی زبوں حالی کا شکار ہے. تعلیمی اداروں کے کمی اور اداروں میں سہولیات کے نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل ایک ایسی فضا سے قاصر جہاں وہ اپنے علمی صلاحیتوں کو نکھار سکیں. بلوچستان کے کئی اضلاع میں سکول مکمل طور پر غیر فعال ہیں جبکہ کئی اضلاع میں کالج تک میسر نہیں ہے. اِس کے علاوہ اعلی تعلیم کےلیے محدود تعداد میں جامعات میسر ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل تعلیمی شعبے سے منسلک ہونے سے قاصر ہیں. بلوچستان میں تعلیمی ماحول کے پروان نہ ہونے اور علمی سرگرمیوں میں کمی کے باعث نوجوان غیر سماجی اور معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں. اِس تاریخی عہد میں جہاں تعلیمی حوالے سے نوجوان نسل کےلیے تعلیمی میدان میں مختلف مسائل ہیں وہیں تعلیم یافتہ نوجوانوں پر کئی ذمہ داریہ عائد ہوتی ہیں. یہیں وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور انھیں پورا کرنے کی ہمہ وقت کوشش کرنی چاہیے.
اجلاس کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ تنظیمی پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف فیصلے لیے گئے جبکہ نئی کابینہ بھی تشکیل دی گئی جس میں کریم عالم صدر, سعید فیض نائب صدر, ساجد مجید جنرل سیکرٹری, ظریف بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علی احمد بلوچ بطور انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں. مرکزی کمیٹی کے رکن یاسر بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور کابینہ کے اراکین نے تنظیمی پروگرام کو تسلسل کے ساتھ آگے لے جانے کا اعادہ کیا ہے.

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth