بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جانب سے ایک اسٹڈی سرکل منعقد کیاگیا جس کا عنوان
“تنظیم ،اورتنظیم کاری کے اصول “
جس پر لیکچر بساک کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عارف بلوچ نے دی ۔
لیکچر کے آغاز میں تنظیم پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کیا ہے اور کیوں بنائے جاتے ہیں ؟
درحقیقت،تنظیم میں کچھ مخصوص لوگ یکجا ہوکرکسی خاص مقصد کیلئے جدوجہد کرتے ہیں ۔تنظیم سے پہلے ایک نظریہ و سوچ ہوتی جو کہ انھیں تنظیم شکل طہ کرنے پر متحد کرتی ہے۔تنظیم کے اندر اقلیت اکثریت کے تابع ہوتی ہے۔اور فرد تنظیم کے تابع ہوتی ہے۔کیوں کہ تنظیم میں انفرادی مفادات کو رد کرکے اجتماعی مفادات اور زمہ داریوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
تنظیم میں زاتی مفادات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے وگرنہ تنظیمی ساخت کو نقصان ہوتی ہے۔
تنظیم ہمیشہ ایک مقدس سوچ اور نصب العین پروگرام سے منسلک ہوتی ہے۔
اسکے علاؤہ تنظیم میں نظریہ اور آئین کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ تنظیم سے بالاتر ہے۔کیونکہ نظریہ ایک مقدس سوچ اور پروگرام ہوتی ہے جو کہ انھیں تنظیم بنانے میں مجبور کرتی ہے کیونکہ تنظیم ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہوتی جو اس مقصد کو حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔اسکے بعد تنظیم میں آئین کی اہمیت ہر کہا کہ کارکن کی اولین زمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ سب آئین کے زیر اثر کام کریں اور اسکی پاسداری کریں۔
مزید انھوں نے تنظیم کی ساخت اور زمہ داریوں پر واضح طور پر بحث کیا۔
آخر میں انھوں نے تنظیم کاری کے اصول پر واضع ڈسکس کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کاری ہی تنظیم کی روح کی مانند ہوتی ہے۔جو کہ تنظیم کو طاقت دیتی ہے۔تنظیم مزید منظم اور مضبوط ہوتی ہے۔
مزید تنظیم کاری کے اصول میں خود تنقیدی ،تنقید اور اسکے مختلف پہلوؤں پر مثالوں کے ساتھ واضح طور پر بات چیت ہوئی۔
حالانکہ ، ایک جمہوری تنظیم میں خود تنقیدی اور تنقید کا عمل بہت بڑی اہمیت کے حامل ہوتی ہے۔ جو کہ ایک تنظیم اور اس کے کارکنوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔
تنظیم میں تربیت اور لٹریچر کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ ایک تنظیم بغیر انکے بلکل مستحکم اور ترقی نہیں کر سکتی ۔
آخر میں انھوں نے تنظیم کاری کے اصول کو مزید حب زون کے گراؤنڈ پر تجزیہ کر کے بتایا کہ یہاں پر تنظیم سازی بہت مفید اور پروڈکٹیو ثابت ہوگی ۔
لیکچر سوال و جواب کے سیشن کے بعد اختتام ہوا۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth