بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کا جنرل باڈی اجلاس
ماہر بلوچ زونل صدر اور شہزاد بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابقہ زونل صدر دلجان بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی وائس چیئرپرسن شبیر بلوچ اور مرکزی جنرل سیکرٹری آصف بلوچ بطور مہمان خاص جبکہ مرکزی کمیٹی کے رکن اعجاز بابا اعزازی مہمان شریک ہوئے۔اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرپرسن شبیر بلوچ کا کہنا تھا کہ اراکین کا سیاسی، علمی اور شعوری تربیت تنظیم کا اولین ترجیح ہے اور کسی بھی زون کی جانب سے تربیتی حوالے سے کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ بلوچ طالبعلموں کو سیاست سے دور رکھنے کےلیے سیاسی عمل کو ہمیشہ متنازعہ انداز میں پیش کیا گیا جبکہ سیاسی اداروں کو طالبعلموں کی سیاسی تربیت کے بجائے سطحی مسائل میں الجھائے رکھنا ایسے تمام قوتوں کا بنیادی مقصد ہے۔ ہمیں بطور طلبا تنظیم آج یہ سمجھنا ہو گا کہ طلبا مسائل اور انتظامی مسائل کسی بھی صورت تربیتی پروگرام میں رکاوٹ حائل نہ ہو اور ایسا ہونے کی صورت میں تنظیم فکری حوالے سے لیس اراکین کا ایک کھیپ تیار کرنے سے قاصر رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ ہی سے کارکنان کی علمی و سیاسی تربیت کےلیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے سئے ماہی میگزین نوشت تسلسل کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے اور مرکزی اراکین کی جانب سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ تنظیم جامعات میں طلبا مسائل کے حل کےلیے کوششیں جاری رکھا ہوا ہے اور جامعات میں علمی فضا کو قائم رکھنے کےلیے مختلف اوقات میں عملی اقدامات کیے گئے۔ کالج اور سکول طلبا سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ عہد حاضر میں انھی جامعات میں طلبا کو سیاست سے دور رکھا جارہا ہے اور سکول و کالجز کے مسائل کو طلبا تنظیموں کی جانب سے نظرانداز کیا جارہا ہے۔موجودہ وقت میں سکول کالجز کے طلبا و طالبات کے مسائل کی شنوائی اور حل کےلیے عملی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔
مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں ماہر بلوچ صدر، حمیدہ بلوچ نائب صدر، شہزاد بلوچ جنرل سیکرٹری، ارسلان بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علی حیدر بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل آصف بلوچ نےنو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور عہدیداران نے تنظیمی پروگرام کو آگے لے جانے کےلیے اعادہ کیا ہے۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth