نوروز بلوچ زونل صدر اور ساگربلوچ زونل جنرل سیکریٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ٹنڈوجام زون کا جنرل باڈی اجلاس سابقہ زونل صدر اللہ داد بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی کمیٹی کے رکن اظہر بلوچ اور محمد جان بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں نوروزبلوچ زونل صدر اور ساگربلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
زونل جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن اظہر بلوچ نے کہا کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں جہاں انہیں کسی بھی صورت میں ان کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آج بلوچ نوجوانوں کو اس بات کا ادارک کرنا چاہیئے کہ وہ ہمارے معاشرے کا واحد سماجی طبقہ ہیں جن کے کندھوں پر زیادہ سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں اور ان کے پاس کوئی اور دوسراں راستہ نہیں ہے بلکہ آج کے چیلنجوں کو قبول کرنا چاہیےاور روزانہ کی بنیاد پر سیاست کا حصہ بننا چاہیے اور تنظیموں، اداروں، پارٹیوں کی اہمیت کو جاننا چاہیے، اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ وقت میں بساک وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو بلوچ طلبہ کی فکری و شعوری تربیت کےلیے مسلسل کوشاں ہے۔ بساک باقائدگی کے ساتھ بلوچ طالبعلموں کو تعلیمی و سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنا رہی ہے۔
مرکزی کمیٹی کے رکن محمد جان بلوچ نے زونل جنرل بافی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوجام زون جو کہ ایک مختصر دورانیے میں منظم ہوتا جارہا ہے خوش آئیند ہے۔ ٹنڈوجام کے ایگریکلچر یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کےلیے کافی نشستیں مختص ہیں لیکن یونیورسٹی کی جانب سے سیکورٹی چارجز کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہا ہے جس کے سبب مجتص نشستیں اکثر خالی رہتے ہیں۔ زونل کارکناں کو اس حوالے سے باقی طلباء تنظیموں ساتھ ملا کر جدوجہد کرنا ہوگا تاکہ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں زیادہ سے زیادہ بلوچستان کے طالبعلم داخلہ لے سکیں اور ان مختص نشستوں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ بطور نمائندہ بلوچ طلباء تنظیم ہمیں طالبعلموں کے حقوق کےلیے منظم جدوجہد کرنا ہوگا۔
زونل جنرل باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل میں نوروز بلوچ زونل صدر، فیصل بلوچ زونل نائب صدر، ساگر بلوچ زونل جنرل سیکرٹری، شہاب بلوچ زونل ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور طفیل بلوچ زونل انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ مرکزی کمیٹی کے رکن محمد بلوچ نے نئی منتخب زونل کابینہ سے حلف لیا اور نئی منتخب زونل کابینہ نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا اعادہ کیا۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth