حیدرآباد زون کی جانب سے نئے طلبا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد مرکزی کمیٹی کے رکن وحید عباس کا بطور مہمان خاص شرکت
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی- حیدر آباد زون کی جانب سے نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے رُکن وحید عباس بلوچ نے بحیثیت مہمان خاص شرکت کی۔
کل منعقد ہونے والے اس دیوان میں،ظہیر احمد بلوچ(پی ایچ ڈی سکالر انٹرنیشنل ریلیشن), نذیر احمد بلوچ(پی ایچ ڈی سکالر اکنامکس سندھ یونیورسٹی) اور نجیب الللہ بلوچ(پی ایچ ڈی سکالر, سندھ یونیورسٹی )
ڈاکٹر زامران بلوچ
اور بلال بلوچ نے بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کی۔
دیوان سے حیدرآباد میں زیر تعلیم اسکالرز اور تنظیمی عہدیداران نے خطاب کی۔
دیوان سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی عہدیداران نے نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہا اور طلباء سیاست، تنظیم، تنظیمی افادیت، تنظیمی طریقہ کار اور سیاسی رویوں پر گفتگو کی.

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth