مرکزی کونسل سیشن کے دو روزہ بند کمرہ اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے تنظیم کے دوسرے مرکزی کونسل سیشن کے حوالے سے نیوز بریفنگ میں کہا کہ تنظیم کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن کے دو روزہ بند کمرہ اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔ جس میں ڈاکٹر صبیحہ بلوچ تنظیم کے مرکزی چیئرپرسن، آصف بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔
جبکہ مرکزی کونسل سیشن کا تقریب حلف برداری کل ملیر کراچی میں منعقد ہوگا۔ جس کے مہمان خاص بلوچ دانشور استاد محمد علی تالپور اور پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ ہونگے۔
ترجمان نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں تنظیم کے آرگن“نوشت”کی تقریب رونمائی بھی ہوگی اور ساز و زیملی دیوان کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth