چھبیس دسمبر 2021 کو تونسہ شریف میں گرینڈ پروگرام “تونسہ شریف ایجوکیشنل اینڈ لٹریری فیسٹیول” کا انعقاد کیا جائےگا۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دسمبر کے چھٹیوں بتاریخ 26 دسمبر 2021 کو تونسہ شریف میں ایک روز گرینڈ فیسٹیول بعنوان ” تونسہ شریف ایجوکیشنل اینڈ لٹریری فیسٹیول ” کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان اور اس کے گردونواح میں سیاسی و شعوری ماحول کے فروغ کے لئے تنظیم کی جانب سے ایک گرینڈ پروگرام منعقد کی جارہی ہے جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مختلف موضوعات پر جامع اور مفید بحث و مباحثے کو انعقاد کیا جائے گا۔
مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچ نوجوانوں کے اندر سیاسی و شعوری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے منظم جدوجہد کررہی ہے۔ اس طرح کے پروڈکٹیو پروگرام بھی اسی سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے تاکہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف، راجن پور اور اس سے ملحقہ بلوچ علاقوں میں سیاسی و ادبی ماحول کو پروان دیا جاسکے۔ اس سے پہلے بھی تنظیم کی جانب سے اس قسم کے پروگرامات کا انعقاد وقت کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں کیا جاتا رہا ہے۔ 26 دسمبر کو تونسہ شریف میں ایک روز گرینڈ فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں ادبی و تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کےلیے مخصوص سیگمنٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کے اندر ادب کا ذوق پیدا ہوسکے۔
مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان کے آخر میں کہا ہے کہ تونسہ شریف اور اس کے گردونواح میں رہنے والے تمام باشعور افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایک روزہ گرینڈ فیسٹیول میں شرکت کرکے علمی و سیاسی اور ادبی بحث مباحثوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گرینڈ فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشنز کے ساتھ ساتھ کتب میلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اس کے علاوہ میوزیکل نائٹ بھی منعقد کی جائے گی ۔ تونسہ شریف کے تمام اساتذہ کرام، طلباء و طالبات ،ڈاکٹرز، انجنئیرز، دانشور، شاعر اور تمام طبقہ ہائے فکر کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس گرینڈ فیسٹیول “تونسہ شریف ایجوکیشننل اینڈ لٹریری فیسٹیول” کا حصہ بنیں۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth