بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد
عزیر بلوچ زونل صدر اور عامر بلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس اایکشنیکشن کمیٹی کوئٹہ زون کا جنرل باڈی اجلاس زونل صدر عزیر بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل آصف بلوچ بطور مہماں خاص اور مرکزی کمیٹی کے رکن محمد جان بلوچ اور سمیعہ بلوچ بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں عزیر بلوچ زونل صدر اور عامر بلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی عہدیداران کا کہنا تھا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مختلف مراحل طے کرتے ہوئے آج ایک منظم انداز میں بلوچ طالبعلموں کی رہنمائی کر رہی ہے۔ تنظیم کی جانب سے اراکین کی تربیت کےلیے مسلسل لٹریچر مہیا کی جارہی ہے۔ تسلسل کے ساتھ نوشت میگزین پبلش کرنا اور اب بچوں کےلیے گام میگزین کو ترتیب دینا تنظیمی کاوشوں کا عملی ثبوت ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ علم و شعور سے لیس بلوچ نوجوان ہی بلوچ قوم کے مسقبل کا ضامن بن کر بلوچ سماج کےلیے نئی اور ترقی پسند راہیں تشکیل دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ کتب بینی ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو اُس کے ذاتی اور اجتماعی شناخت کا باعث بنتی ہے۔ کتابیں ہی انسان کو کامل اور اُس کے خیالات کو مزید واضح اور نئی راہوں کا مسافر بناتی ہیں۔ آج بلوچ قوم ایک ایسے تاریخی دوراہے سے گزر رہی ہے جہاں علم و شعور سے لیس نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔ قومی اور معروضی ضروریات کا ادراک رکھتے ہوئے ہمیں کتب بینی کو مزید فروغ کرنا چاہیے اور اپنے سیاسی بحث مباحثوں کو مزید علمی کرتے ہوئے نوجوان نسل کی تربیت کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی رویے اور تنظیمی ڈسپلن کی پابندی ہی تنظیموں کے بنیادی اساس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بلوچ سیاست کے مختلف نشیب و فراز میں ہرزہ سرائی ، کردار کشی اور سوشل میڈیا کے پروپیگنڈہ تسلسل کے ساتھ چلتے آرہے ہیں۔ تنظیمی اراکین ایسے تمام قسم کے غیر سیاسی اور غیر اخلاقی عمل کا حصہ بننے سے گریز کریں اور ہر قسم کے اختلاف رائے اور تنقید کو تنظیمی پلیٹ فارم پر ہی زیر بحث لائیں۔ سوشل میڈیا کو صرف تنظیمی پروگرام اور پالیسیوں کی تشہیر کے علاوہ کسی بھی بے جا بحث مباحثوں میں الجھنے سے گریز کریں اور اپنی تمام تر توانائی تنظیمی پروگرام کو آگے لیجانے اور بلوچ طلبا کی علمی وشعوری تربیت میں صرف کریں۔
اجلاس کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ عمل میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں عزیر بلوچ زونل صدر، فوزیہ بلوچ نائب صدر، عامر بلوچ زونل جنرل سیکریٹری رمضان بزدار ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور شئے مرید بطور انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ مہمان خاض نے زونل عہدیدارن سے حلف لیا اور نو منتخب کابینہ نے تنظیمی پروگرام کو آگے لے جانے کےلیے ہر ممکن جدوجہد کا اعادہ کیا۔

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth